LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ؛ مسافروں کی بورڈنگ کے دوران برانڈ نیو بوئنگ طیارے کا نوز گیئر گر گیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات پاکستانی معیشت کے لیے بڑی کامیابی؛ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی، سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا، وزارت خزانہ ثاقب چدھڑ پر مومنہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، عبوری ضمانت منظور سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار ایران سے افزودہ یورینیم معاہدہ کیے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ

گردوں کی خطرناک بیماری: وہ 7 علامات جنہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے

Web Desk

5 June 2026

اسلام آباد/کراچی: طبی ماہرین نے حالیہ برسوں میں گردوں کے امراض میں ہونے والے تشویشناک اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں، خصوصاً شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ابتدائی علامات کو بروقت پہچان کر گردے فیل ہونے جیسی سنگین پیچیدگیوں سے بچیں کیونکہ گردے انسانی جسم کے وہ اہم ترین اعضا ہیں جو خون کی صفائی، فاضل مادوں اور اضافی پانی کے اخراج کا کام کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر گردے صحیح انداز میں کام کرتے رہیں تو کئی دائمی بیماریوں کا خطرہ خود بخود کم ہو جاتا ہے۔ تاہم، اکثر ابتدائی مرحلے میں کوئی واضح علامت ظاہر نہیں ہوتی، لیکن جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے، جسم میں کئی نمایاں تبدیلیاں سامنے آنے لگتی ہیں جنہیں نظر انداز کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔طبی ماہرین نے مینوئل گائیڈ جاری کرتے ہوئے درج ذیل علامات پر فوری نظر رکھنے کی تاکید کی ہے بار بار پیشاب آنا (خصوصاً رات کے وقت)، جھاگ دار پیشاب، پیشاب میں خون کا آنا یا پیشاب کرنے میں شدید دشواری ہونا۔گردوں کی جانب سے اضافی سیال خارج نہ کرنے کے باعث پیروں، ٹخنوں، ہاتھوں، چہرے اور آنکھوں کے گرد سوجن کا پیدا ہونا۔خون میں زہریلے مادوں کے جمع ہونے اور خون کی کمی (Anemia) کے باعث مریض کا ہر وقت شدید تھکن محسوس کرنا۔ زہریلے مادوں کے خون میں شامل ہونے سے جلد پر خارش، خشکی اور دانوں کا نمودار ہونا۔ نظامِ ہاضمہ متاثر ہونے سے متلی، الٹی، بھوک کا نہ لگنا، پیٹ کا ہر وقت بھرا محسوس ہونا اور سانس سے بدبو آنا۔ جسم میں پوٹاشیم، کیلشیم اور دیگر ضروری معدنیات (Minerals) کا توازن بگڑنے سے ٹانگوں اور دیگر پٹھوں میں بار بار درد ہونا۔ڈاکٹروں نے واضع کیا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس (شوگر) وہ خاموش قاتل ہیں جو گردوں کی دائمی بیماری اور ان کے فیل ہونے کی سب سے بڑی وجہ بنتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر گردوں کی حساس خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ شوگر کی زیادتی گردوں کے باریک فلٹرز کو مفلوج کر دیتی ہے، جس سے ان کی کارکردگی بتدریج ختم ہو جاتی ہے۔طبی ماہرین نے سخت تاکید کی ہے کہ یہ علامات ظاہر ہونے پر انہیں عام بیماری سمجھ کر نظر انداز نہ کریں بلکہ فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ خاص طور پر شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سالانہ یا چھ ماہ بعد اپنے گردوں کے باقاعدہ لیبارٹری ٹیسٹ لازمی کرواتے رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خرابی کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے