LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا اسرائیلی فوج میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی، 14 اہلکار برطرف، قید کی سزا

پاکستان کو مصر کی طرح ہیپاٹائٹس فری بنانا ہے”؛ وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی پروگرام کا اہم اجلاس

Web Desk

4 June 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کو ہیپاٹائٹس سی سے پاک کرنا ہمارا اہم قومی مقصد ہے اور پاکستان نے اس موذی بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے مصر کے کامیاب ماڈل کو اپنایا ہے، جس طرح مصر نے کامیابی حاصل کی اسی طرح ہم نے بھی اپنے ملک کو ‘ہیپاٹائٹس سی فری’ بنانا ہے۔

یہ بات انہوں نے “وزیراعظم پروگرام برائے ہیپاٹائیٹس سی” کے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس اہم اجلاس میں وفاقی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، سی او نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH)، وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر پروگرام نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے لائے اور کہا ملک میں اس وقت ہیپاٹائیٹس سی کے تقریباً ایک کروڑ سے زائد مریض موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم ہیپاٹائیٹس سی پروگرام غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ ہیپاٹائیٹس سی کے خلاف جنگ میں تمام اداروں کا مربوط کردار ناگزیر ہے کیونکہ یہ صرف ایک عام سرکاری پروگرام نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ایک عظیم مہم ہے۔ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے اس بیماری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔

مصطفیٰ کمال نے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی آگاہی مہم (Public Awareness Campaign) کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائیٹس سی کے کیریئرز کی بروقت نشاندہی اور علاج کی بدولت ہی اس بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ وزیرِ صحت نے اصرار کیا کہ اسکریننگ کے عمل کو انتہائی تیز اور آسان بنایا جائے تاکہ عام آدمی اس سے مستفید ہو سکے، جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں کے بروقت اور فوری علاج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے عوام سے مخلصانہ اپیل کرتے ہوئے کہا”اسلام آباد کے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دارالحکومت میں قائم کردہ 15 ہیلتھ فیسلیٹیز (صحت کے مراکز) سے رجوع کریں اور وہاں جا کر اپنا ہیپاٹائیٹس سی کا ٹیسٹ بالکل مفت کروائیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ہر شہری کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی اپنا ٹیسٹ کروائے اور اپنے خاندان و اردگرد کے دوسرے لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دے تاکہ ایک صحت مند پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔