انڈر18 ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کا شاندار آغاز، چین کو 3 صفر سے ہرا دیا
Web Desk
30 May 2026
کراچی: انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنے سفر کا شاندار اور جاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی میچ میں حریف چین کی ٹیم کو 3-0 کے واضح مارجن سے شکست دے دی ہے۔
میچ کے آغاز سے ہی گرین شرٹس نے حریف ٹیم پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ کھیل کے پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول داغ دیے۔ میچ کے چھٹے منٹ میں قومی کھلاڑی محمد عثمان نے فیلڈ گول کر کے پاکستان کو 1-0 کی برتری دلائی۔ اس کے ٹھیک پانچ منٹ بعد، عدیل نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اس برتری کو 2-0 کر دیا۔
پہلے کوارٹر میں دو گول کھانے کے بعد چین کی دفاعی لائن نے کھیل میں واپسی کی بھرپور کوشش کی۔ یہی وجہ ہے کہ میچ کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
کھیل کے آخری اور چوتھے کوارٹر میں پاکستانی فارورڈز نے ایک بار پھر چینی دفاع کو توڑا، جہاں سلمان یاسین نے شاندار موو بناتے ہوئے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول اسکور کر کے ٹیم کی 3-0 سے فتح یقینی بنا دی۔
اس شاندار کامیابی کے بعد قومی جونیئر ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور اب ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا اہم میچ اتوار (کل) کو روایتی حریف ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026