LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران جنگ کے خاتمے کیلئے دوحہ میں مذاکرات جاری، ایرانی وفد بھی موجود آبنائے ہرمز میں پاکستان آنے والے ایل این جی جہاز ’ال مایدا‘ پر حملہ، جہاز کو نقصان لیکن عملہ محفوظ پاکستان کا امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم، دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کا مطالبہ افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا نئی جنگ ہوئی تو تنازع مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج کی وارننگ خیبرپختونخوا کے 47 فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار: رپورٹ پاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہازوں کی آمد مہنگائی کے خلاف احتجاج، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں بڑے مظاہرے گلگت بلتستان میں آج یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے امریکا کا لہجہ تبدیل، ایران کی 7 شرائط ماننے پر آمادہ ہوگیا: محسن رضائی ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی کرنا باقی ہے: ٹرمپ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی: فی تولہ سونا 2400 روپے سستا

Web Desk

26 May 2026

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت یکدم نیچے آ گئی ہے، جس سے خریداروں کو بڑی حد تک ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، کاروباری ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,400 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

سونا / چاندی (پیمائش) قیمت میں کمی نئی قیمت (پاکستانی روپے)
فی تولہ سونا (24 قیراط) 2,400 روپے 4,75,362 روپے
10 گرام سونا 2,057 روپے 4,07,546 روپے
فی تولہ چاندی 153 روپے 8,117 روپے

مقامی صرافہ تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی یہ کمی بین الاقوامی مارکیٹ سے مشروط ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کی گراوٹ کے بعد 4,530 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے، جس کا براہِ راست اثر ملکی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔