LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں پاکستان آنے والے ایل این جی جہاز ’ال مایدا‘ پر حملہ، جہاز کو نقصان لیکن عملہ محفوظ پاکستان کا امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم، دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کا مطالبہ افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا نئی جنگ ہوئی تو تنازع مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج کی وارننگ خیبرپختونخوا کے 47 فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار: رپورٹ پاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہازوں کی آمد مہنگائی کے خلاف احتجاج، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں بڑے مظاہرے گلگت بلتستان میں آج یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے امریکا کا لہجہ تبدیل، ایران کی 7 شرائط ماننے پر آمادہ ہوگیا: محسن رضائی ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی کرنا باقی ہے: ٹرمپ غزہ کی تباہی عالمی نظام کے اخلاقی دعوؤں کا امتحان ہے: حافظ نعیم الرحمان

ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

Web Desk

1 November 2026

ایران کی وزارتِ خارجہ نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے برطانیہ کی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو ‘دہشت گرد تنظیمیں’ جبکہ برطانوی استخباراتی ایجنسی ایم آئی سکس (MI6) کو ‘دشمن گروپ’ کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ ایرانی ترجمان کے مطابق یہ اقدامات امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں برطانیہ کی معاونت اور ایران مخالف سرگرمیوں کے جواب میں اٹھائے گئے ہیں۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ تہران اپنی قومی سلامتی، خودمختاری اور دفاعی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کا حق رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں برطانیہ نے بھی ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کو اپنی قومی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں۔