امریکا کا لہجہ تبدیل، ایران کی 7 شرائط ماننے پر آمادہ ہوگیا: محسن رضائی
Web Desk
1 November 2026
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ تہران کی جانب سے پیش کی گئی 7 شرائط تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کر چکا ہے، جو کہ سابقہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے مختلف ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور قطر اس سفارتی عمل کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ تہران میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حکام کے ساتھ علاقائی سلامتی کے حوالے سے چار فریقی اجلاس بھی منعقد ہوا ہے۔ محسن رضائی اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے خط کے موصول ہونے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ حتمی مذاکرات شرائط کی منظوری پر منحصر ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو اس کا جواب نئے ہتھیاروں کے ساتھ دیا جائے گا اور ملک میں نئی جنگ کی صورت میں جوہری پالیسی میں تبدیلی سے متعلق اندرونی بحث بھی جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026