گلگت بلتستان میں آج یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
Web Desk
1 November 2026
گلگت بلتستان میں یکم نومبر کو یومِ آزادی روایتی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یکم نومبر 1947 کو گلگت اسکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے جنگِ آزادی میں شجاعت کے جوہر دکھاتے ہوئے ڈوگرا راج کا خاتمہ کیا اور خطے میں پاکستانی پرچم لہرایا، جبکہ ایک سال بعد 14 اگست 1948 کو بلتستان کو بھی بھارتی تسلط سے مکمل آزاد کرا لیا گیا۔ اس تاریخی دن کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) نے خصوصی ملی نغمہ ’’شانِ پاکستان، گلگت بلتستان‘‘ ریلیز کر دیا ہے، جسے نامور شاعر ذیشان مہدی کے کلام اور گلوکار جے جے علی شینا کی آواز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ ملی نغمہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کی پاکستان سے گہری وابستگی اور تاریخی جدوجہد کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
1 November 2026
پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا
1 November 2026
ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار
1 November 2026
مختلف شہروں میں خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
1 November 2026
ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
1 November 2026
کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہازوں کی آمد
1 November 2026
مہنگائی کے خلاف احتجاج، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں بڑے مظاہرے
1 November 2026
لاہور میں آلودگی کی شرح میں اضافہ، فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار
1 November 2026