ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار
Web Desk
1 November 2026
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی والی 24 تنصیبات کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اخبار نے سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی فوجی حکام کے انٹرویوز کی بنیاد پر فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا، جس کے مطابق جنگ کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران 119 عمارتیں متاثر ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے جنگ کے پہلے چھ ماہ کے دوران خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ امریکی محکمہ دفاع نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔ اخبار کے مطابق حملوں میں فوجیوں کی رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، جبکہ مجموعی مالی نقصان کے حوالے سے 15 ارب ڈالر کا تخمینہ بھی رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ فوجی اڈوں کی تعمیر نو پر 4 ارب ڈالر سے زائد خرچ ہو سکتے ہیں، جبکہ امریکا خطے میں اپنی فوجی موجودگی محدود کرنے کے امکان پر بھی غور کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026