سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا
Web Desk
31 October 2026
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 9 ہزار 259 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے ہو گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں یہ کمی بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 108 ڈالر کمی سے 3 ہزار 872 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث دیکھی گئی۔ علاوہ ازیں، 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 142 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 388 روپے ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، چار روزہ تیزی کا سلسلہ ٹوٹ گیا
30 October 2026
کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گیا
30 October 2026
اسٹاک ایکسچینج میں 60 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں، ایک کھرب روپے ڈوب گئے
30 October 2026
کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر تاریخی سائبر حملہ، ہیکرز نے اربوں ڈالر کی کرنسی چرا لی
30 October 2026
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
29 October 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
29 October 2026
مقامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اولین ترجیح ہے: اسحاق ڈار
29 October 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی سستی ہوگئی
29 October 2026