افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج
Web Desk
1 November 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان نے پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت بند نہ کی تو انہیں اس کی سنگین قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے جبکہ افغان طالبان رجیم، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو بھارتی پراکسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ افغانستان کی سر زمین پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی تائید شدہ القاعدہ، داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کی موجودگی ثابت ہے، جہاں نور ولی محسود اور گل بہادر جیسے دہشت گردوں کو پناہ دی گئی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغان حکومت کو ایک نارمل ریاست کا رویہ اختیار کرنے اور منشیات کی پیداوار روکنے پر مجبور کرے، جبکہ مسلح افواج تمام فضائی و زمینی خطرات کا سدِباب کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں پاکستان آنے والے ایل این جی جہاز ’ال مایدا‘ پر حملہ، جہاز کو نقصان لیکن عملہ محفوظ
1 November 2026
پاکستان کا امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم، دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کا مطالبہ
1 November 2026
ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
1 November 2026
نئی جنگ ہوئی تو تنازع مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج کی وارننگ
1 November 2026
خیبرپختونخوا کے 47 فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار: رپورٹ
1 November 2026
پاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
1 November 2026
پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا
1 November 2026
ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار
1 November 2026