LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل نے مذاکرات نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی اسلام آباد: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان ٹانک: چیسن کچ میں دہشت گردی، نامعلوم افراد نے مڈل اسکول اور بنیادی ہیلتھ مرکز (BHU) کو دھماکے سے اڑا دیا وزیر مذہبی امور کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، حج سے متعلق امور پر گفتگو وزیراعظم کو عوامی ہال میں چینی ہم منصب کا پرتپاک استقبالیہ، گارڈ آف آنر پیش پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم امریکا،ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چند دن لگ سکتے ہیں: امریکی میڈیا سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی امریکہ ایران معاہدے پر غیر یقینی صورتحال، عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایرانی و عمانی سفارتکاروں کا رابطہ، سفارتی رابطوں کی اہمیت کا اعادہ

مودی سرکار گھبرا گئی، کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند

Web Desk

25 May 2026

بھارت میں سچ کی آواز اور عوامی تنقید کو دبانے کے لیے مودی حکومت نے ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیتے ہوئے نوجوانوں (Gen-Z) کی تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی سیاسی طنزیہ تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے یہ جابرانہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب اس آن لائن مہم کو چند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے فالو کیا اور ہزاروں نوجوانوں نے اس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

بھارتی جریدے ’دکن کرانیکل‘ کے مطابق، اس منفرد اور ابھرتی ہوئی تحریک کے بانی ابھیجیت دپکے نے تصدیق کی ہے کہ ہیکنگ اور حکومتی بندش کے باعث تنظیم اپنے تمام آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کھو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابھیجیت دپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں مودی انتظامیہ اور انتہا پسندوں کے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا:

  • ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہیک کر لیا گیا ہے۔

  • نوجوانوں کو متحرک کرنے اور مودی حکومت کی نااہلی پر آواز اٹھانے کی پاداش میں انہیں مسلسل جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے حالیہ دنوں میں بھارت کے تباہ حال تعلیمی نظام، امتحانات کے پیپرز وقت سے پہلے لیک ہونے (Paper Leaks) کے اسکینڈلز اور مودی کابینہ کی نااہلی کے خلاف ایک زبردست مہم شروع کر رکھی تھی۔ اس تحریک کے تحت بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جس نے مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا۔