LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایئرچیف کی ترک ہم منصب سے ملاقات، تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کا کل سے چین کا 4 روزہ اہم سرکاری دورہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی گلگت آمد، ایئرپورٹ پر شایانِ شان استقبال مناسکِ حج سے قبل مکہ مکرمہ میں آخری نمازِ جمعہ، 15 لاکھ سے زائد عازمین کی مسجد الحرام میں حاضری بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازمی قرار امریکا کی پاکستان ریلوے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی یقین دہانی پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے: دفتر خارجہ بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ فیفا ورلڈ کپ 2026™؛ نیویارک کے شہریوں کے لیے صرف 50 ڈالرز میں میچ ٹکٹ اور مفت بس سروس کا اعلان، یورپ اور ایشیا کو ایران پر امریکی ایٹمی حملے کا خطرہ تھا، برطانوی خبر ایجنسی غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا: اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا گرین زون میں آغاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا دورہ آج رات نہیں ہوگا: عرب میڈیا ملک بھر میں ایل این جی مہنگی، اوگرا نے قیمتوں میں 28 فیصد اضافہ کر دیا

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، وائٹ بال کیمپ میں شریک کرکٹرز آج اسلام آباد روانہ ہوں گے

Web Desk

21 May 2026

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) لاہور کے وائٹ بال ٹریننگ کیمپ میں شریک قومی کرکٹرز آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، قومی کھلاڑی کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے باقاعدہ تربیتی سیشنز کا آغاز کریں گے، جبکہ مہمان کینگروز (آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم) سیریز میں شرکت کے لیے 23 مئی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے قومی ون ڈے اسکواڈ کا حتمی اعلان اگلے دو سے تین روز میں متوقع ہے۔ بنگلہ دیش کے دورے پر موجود ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی وطن واپسی پر سلیکشن کمیٹی اور بورڈ حکام کے ساتھ اسکواڈ کی تشکیل اور کھلاڑیوں کے ناموں پر حتمی مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد ٹیم کا باضابطہ اعلان ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور منتقل ہو جائیں گی، جہاں سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے میچ بالترتیب 2 اور 4 جون کو تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ان میچوں کے لیے کرکٹ شائقین میں شدید جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔