LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کر دیا عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں زبردست مندی؛ سونا اور چاندی دونوں سستے ہو گئے

Web Desk

20 May 2026

عالمی مارکیٹ میں کاروباری مندی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں ہزاروں روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ہے جس سے خریداروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، کراچی کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,800 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5,830 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے پر آ گئی ہے۔

یہ کمی عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ہونے والی بڑی گراوٹ کا نتیجہ ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 68 ڈالر سستا ہو کر 4,480 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی سطح پر اس مندی کے اثرات چاندی کی قیمت پر بھی پڑے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 125 روپے کی کمی کے ساتھ 7,974 روپے ہو گئی ہے۔