گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم
Web Desk
31 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 اور 2020 میں افغانستان سے دہشت گردوں کو واپس لا کر خیبر پختونخوا میں بسایا گیا اور ناگزیر حالات کے پیش نظر صوبے میں گورنر راج و ایمرجنسی نافذ کی گئی، کیونکہ بروقت فیصلہ نہ ہوتا تو صوبے کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کو ملنے والے 800 ارب روپے کے باوجود انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کو مضبوط نہیں بنایا گیا اور نہ ہی پولیس میں خالی اسامیوں پر بھرتی ہوئی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کمیٹی نے 48 گھنٹے تک مذاکرات کیے لیکن طے شدہ مسودے کی منظوری نہ مل سکی۔ انہوں نے حکومت کی معاشی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ خلیجی جنگ اور عالمی حالات کی وجہ سے بڑھنے والی توانائی کی قیمتوں کے باوجود 75 ارب روپے کی فیول سبسڈی اسکیماز سے 1 کروڑ 30 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026