امریکی اداکارہ سیلما بلیئر نے جہاز میں فضائی عملے کو مکے مارنے و کاٹنے پر معافی مانگ لی
Web Desk
31 October 2026
امریکی معروف اداکارہ سیلما بلیئر (Selma Blair) نے رواں ماہ ایک پرواز کے دوران اپنے مبینہ نامناسب، غصے اور غلط رویے پر باضابطہ طور پر معذرت کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 54 سالہ اداکارہ سیلما بلیئر کے حوالے سے رواں ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں امریکی شہر لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی ایک پرواز میں مبینہ طور پر فضائی عملے کے ارکان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس تمام واقعے کے بعد سیلما بلیئر نے 30 اکتوبر کو اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اس ناخوشگوار واقعے پر عوام اور متاثرہ افراد سے معافی مانگی ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’میرا کبھی بھی کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے یا ڈرانے کا نہیں سوچا، اور جن لوگوں کو بھی میری وجہ سے مایوسی ہوئی، نقصان پہنچا یا جو کوئی بھی میرے رویے سے خوفزدہ ہوا، میں ان سب سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔‘‘ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اتنے طویل عرصے تک اس معاملے پر اس لیے خاموش رہیں کیونکہ ان کے وکلاء نے انہیں قانونی مشورہ دیا تھا کہ جب تک عدالتی اور قانونی کارروائی جاری ہے، وہ اس پر عوامی سطح پر کوئی بات نہ کریں۔
یاد رہے کہ اداکارہ سیلما بلیئر پر لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ایک فضائی میزبان کو مبینہ طور پر مکے مارنے اور دوسرے کو کاٹنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ نیویارک کے علاقے کوئنز کی ایک عدالت میں امریکی اداکارہ پر اسپتال منتقلی کے دوران ایک پولیس اہلکار اور نرس پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بھی دو الگ الگ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم
31 October 2026
سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم
31 October 2026
200 کروڑ روپے بھتہ خوری کیس: بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی عدالت طلب
31 October 2026
پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج
31 October 2026
مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
31 October 2026
یورپ کا 100 ارب یورو کا معاشی نقصان کوئی اہمیت نہیں رکھتا: عباس عراقچی
31 October 2026
ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
31 October 2026
پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد، غریب، امیر کا معاشی فرق بڑھ گیا
31 October 2026