LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اولین ترجیح ہے: اسحاق ڈار ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار سینیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے اعداد و شمار پیش: جولائی تا ستمبر 2026 میں پٹرول کی یومیہ فروخت 21 ہزار میٹرک ٹن سے متجاوز سینیٹ میں محسن نقوی، کامران مرتضیٰ اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی سیاسی اختلاف اپنی جگہ، ریاست مخالف باتیں کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتیں: محسن نقوی روس افریقہ سربراہی اجلاس : صدر پوتن کا افریقی ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور وزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع کی منظوری دے دی مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ کے دوران معاشی استحکام اور قومی اتحاد کو اہم قرار دے دیا محمد اورنگزیب سے سعودی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی ایران جنگ سے امریکا پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہوگیا: اوباما جیو پولیٹیکل چیلنجز پر وزرا ایوان کو بریفنگ دیں، اپوزیشن انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اراکین نامزد کرے: بلاول بھٹو زرداری مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے توانائی اور خوراک مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا روٹ توڑنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا: خواجہ آصف

مقامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اولین ترجیح ہے: اسحاق ڈار

Web Desk

29 October 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی کی برآمد کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ کرشنگ سیزن کے آغاز سے قبل ملک میں چینی کے حتمی ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ چینی کی برآمد کا بنیادی مقصد مقامی کاشتکاروں کو سپورٹ کرنا، شوگر انڈسٹری کو استحکام دینا اور قومی زرمبادلہ میں اضافہ کرنا ہے، تاہم ملکی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اور صارفین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح رہے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپلائی چین کو ہموار رکھنے اور کسی بھی مصنوعی بگاڑ سے بچنے کے لیے مؤثر نگرانی کا خودکار نظام یقینی بنایا جائے