افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان
Web Desk
31 October 2026
اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انٹرایکٹو ڈائیلاگ میں پاکستان کے نمائندے محمد جواد اجمل نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل موجودگی اور طالبان کی مبینہ سرپرستی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 3 برسوں میں افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں میں 4,700 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت بیرونی عناصر کی پشت پناہی سے سرگرم گروہوں کی سرگرمیاں روکنے میں ناکام رہی ہے جو پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ اقتدار میں آنے کے 5 سال بعد بھی طالبان نے انسانی حقوق اور خصوصاً خواتین پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ پاکستان نے او آئی سی کے اسلام آباد اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے طالبان کی جانب سے خواتین کے حقوق پر عائد قدغنوں کو اسلامی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ اقوامِ متحدہ کے نمائندے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پالیسیاں بدلنے تک طالبان کے ساتھ روابط معمول پر نہ لائے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ
31 October 2026
امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا
31 October 2026
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
31 October 2026
پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے
31 October 2026
قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
31 October 2026
بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر قانونی جنگ جاری رکھیں گے: اٹارنی جنرل
31 October 2026
پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف
31 October 2026
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم
31 October 2026