LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ

Web Desk

31 October 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کی منظم ترقی کے لیے نیا ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی اب تک صوبے کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان مکمل کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جس انداز سے پھیلا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، جس کے باعث شہری منصوبہ بندی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ مراد علی شاہ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں نالوں پر غیر قانونی تعمیرات اور دکانیں قائم کرنے سے سنگین مسائل پیدا ہوئے جنہیں درست کرنا دشوار ہے، تاہم حکومت بگڑی ہوئی شہری شکل کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور حیدرآباد میں رنگ روڈ کا پروجیکٹ بھی زیرِ تعمیر ہے۔