پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج
Web Desk
31 October 2026
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں آئینی ٹریبونل کی عمارت پر پولیس کے کنٹرول حاصل کرنے اور عدالت کے سربراہ بوگدان شفیچکوسکی کی معطلی کے بعد ملک میں شدید سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ پیدا شدہ صورت حال کے باعث صدر کارول ناوروکی نے اپنا دورہ سینیگال منسوخ کر دیا اور طیارہ راستے سے واپس وطن لے آئے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی موجودگی پولینڈ میں انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کی یورپ نواز حکومت اور اپوزیشن ‘لا اینڈ جسٹس پارٹی’ کے درمیان اس تنازع پر کشیدگی بڑھ گئی ہے؛ جہاں اپوزیشن اور سابق وزراء نے اسے عدلیہ پر غیر قانونی قبضہ قرار دیا ہے، جبکہ حکومتی موقف ہے کہ وہ عدالتی آزادی بحال کر رہی ہے۔ صورت حال پر پولینڈ میں امریکی سفیر ٹام روز نے بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے معاملہ مزید بگڑنے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026