مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
31 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے نے ملاقات کی، جس میں تجارتی، اقتصادی اور صنعتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں زراعت، لائیو اسٹاک، اربن ویسٹ واٹر اور اینرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جبکہ پنجاب میں ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ اسٹیشنوں کے لیے 180 ملین یورو کے فرانسیسی قرض پر شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے جی ایس پی پلس کو پنجاب کی صنعتی معیشت کے لیے لائف لائن قرار دیتے ہوئے فرانس کی جانب سے یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کی حمایت کو سراہا۔ اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے وزیراعلیٰ کو فرانس کے دورے کی دعوت دی اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو طویل المدتی بنیادوں پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج
1 November 2026
ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
1 November 2026
نئی جنگ ہوئی تو تنازع مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج کی وارننگ
1 November 2026
خیبرپختونخوا کے 47 فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار: رپورٹ
1 November 2026
پاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
1 November 2026
پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا
1 November 2026
ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار
1 November 2026
مختلف شہروں میں خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
1 November 2026