اسٹاک ایکسچینج میں 60 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں، ایک کھرب روپے ڈوب گئے
Web Desk
30 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چار روز تک جاری رہنے والی تیزی کے بعد جمعہ کے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گیا۔
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر جیو پولیٹیکل کشیدگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رجحان اور مہنگائی کی شرح بڑھنے کے خدشات کے پیشِ نظر شرح سود میں اضافے کا اندیشہ تھا، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا اور بازارِ حصص میں مندی چھا گئی۔ اس مندی کے نتیجے میں تقریباً 60 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں، اور مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 3 ارب 75 کروڑ 84 لاکھ 77 ہزار 606 روپے ڈوب گئے۔
کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تھا اور ایک موقع پر بازار میں 145 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی، تاہم ‘رول اوور ویک’ کی وجہ سے پرانے سودوں کے تصفیوں، جبکہ بینکنگ اور ریفائنری کے شعبوں میں پرافٹ سیلنگ (منافع سمیٹنے کے لیے فروخت) کے باعث یہ تیزی جلد ہی مندی میں تبدیل ہو گئی اور ایک موقع پر انڈیکس 866 پوائنٹس تک گر گیا۔ اگرچہ اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری کی سرگرمیوں میں کچھ بہتری آئی جس سے مندی کی شدت میں قدرے کمی ہوئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 784.19 پوائنٹس کی کمی سے 166,409.25 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اسی طرح دیگر انڈیکس میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی؛ کے ایس ای 30 انڈیکس 294.03 پوائنٹس کی کمی سے 49,026.65 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 457.17 پوائنٹس کی کمی سے 100,685.85 پوائنٹس، اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 986.42 پوائنٹس کی کمی سے 237,971.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم، کاروباری حجم جمعرات کے مقابلے میں 1.05 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 82 کروڑ 54 لاکھ 67 ہزار 439 حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 501 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 300 میں کمی، جبکہ 28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں یونی لیور پاکستان فوڈز اور رفحان میز پروڈکٹس شامل رہیں جبکہ پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سازگار انجینئرنگ ورکس کے حصص میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026