LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر قانونی جنگ جاری رکھیں گے: اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق یورپ کا 100 ارب یورو کا معاشی نقصان کوئی اہمیت نہیں رکھتا: عباس عراقچی ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ امریکی اداکارہ سیلما بلیئر نے جہاز میں فضائی عملے کو مکے مارنے و کاٹنے پر معافی مانگ لی پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد، غریب، امیر کا معاشی فرق بڑھ گیا عالمی بینک کی سندھ میں پراپرٹی ریونیو بڑھانے کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف

Web Desk

31 October 2026

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ سمندر پار قوتوں کے فوجی اڈے کسی ملک کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث ایران اور عرب ممالک کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں جبکہ پاکستان ایران امریکہ جنگ بندی کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اپنی سیاسی زندگی اور نیب پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کے اداروں کو سدھارنے کی ضرورت ہے، انہوں نے اپنے سیاسی سفر کی صعوبتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، جس کا اعتراف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار کر چکے ہیں۔