عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
Web Desk
16 May 2026
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام اور کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی گہرے نظر آ رہے ہیں، جہاں بین الاقوامی اور ملکی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری اور عالمی رجحان کے باعث محض دو روز کے دوران فی تولہ سونا 16 ہزار 100 روپے سستا ہو چکا ہے، جس سے خریداروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ’آل پاکستان سپریم کونسل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن‘ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق:
-
24 قیراط فی تولہ سونا: 600 روپے کی مزید کمی کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
-
10 گرام سونا: 515 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے کا ہو گیا ہے۔سونے کی دیکھا دیکھی مقامی بازار میں چاندی کی قیمتوں کو بھی بریک لگ گئی ہے۔ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہو گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 73 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان ریلوے کے ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ روپے واجبات، وزارت ریلوے اور خزانہ آمنے سامنے
16 May 2026
پاکستانی حکومت کے ریونیو کا انحصار پیٹرولیم ٹیکسز پر ہے: آئی ایم ایف
16 May 2026
جیٹ فیول سستا، کمرشل پروازوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا امکان
16 May 2026
حکومت کا فشریز مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان
16 May 2026
ایران امریکا مذاکرات میں جمود اور شرحِ سود بڑھنے کے خدشات، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی زد میں، 513 ارب ڈوب گئے
16 May 2026
پانڈا بانڈ کا اجرا پاک چین مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے، چینی چینل کو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم انٹرویو
16 May 2026
پاکستان کو 3 دنوں میں قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو موصول
16 May 2026
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا
16 May 2026