پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بنگلا دیش میں شاپنگ
Web Desk
15 May 2026
بنگلا دیش کے خلاف دوسرے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ذہنی تناؤ کم کرنے اور خود کو تروتازہ کرنے کے لیے سلہٹ کے مقامی شاپنگ سینٹر کا رخ کیا۔ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی اسکواڈ ان دنوں دوسرے میچ کی تیاری کے لیے سلہٹ میں موجود ہے، جہاں کھلاڑیوں نے کھیل سے وقفہ لے کر روایتی اشیاء کی خریداری کی۔
شاپنگ کرنے والوں میں سابق کپتان بابر اعظم، اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، عماد بٹ، غازی غوری اور ازان اویس سمیت بولنگ کوچ عمر گل بھی شامل تھے۔ کھلاڑیوں نے مقامی اسٹورز سے اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے تحائف خریدے، جبکہ بنگلا دیش کی مشہور روایتی ساڑھیاں کھلاڑیوں کی توجہ کا خاص مرکز رہیں جنہیں انہوں نے شوق سے خریدا۔ کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث شاپنگ سینٹر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر مقامی شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہو گئی جنہوں نے اپنے پسندیدہ اسٹارز کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف لیے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو رہا ہے۔ بنگلا دیش کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان کے لیے سیریز برابر کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سالہ بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
22 August 2026
سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
22 August 2026
جو روٹ نے سٹیو سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
22 August 2026
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026