LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی

Web Desk

14 May 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے صدرِ پاکستان کی جانب سے ’ہلالِ امتیاز‘ ملنے پر اسے اپنی زندگی کا بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ پُروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہد آفریدی کو کرکٹ اور کھیل کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اس اعلیٰ شہری اعزاز سے نوازا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے جذباتی پیغام میں لکھا کہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا ہے، کیونکہ مداحوں کی محبت اور دعاؤں نے ہی انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنا یہ ایوارڈ وطنِ عزیز کے ان شہداء کے نام کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت ان کے لیے ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔