LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا

لبنان میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود 23 بچے شہید، 93 زخمی

Web Desk

14 May 2026

لبنان میں نام نہاد جنگ بندی کے اعلان کے باوجود انسانی المیہ شدت اختیار کر رہا ہے، جہاں معصوم بچوں پر حملوں کی لہر میں تیزی آگئی ہے۔ لبنان کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک کم از کم 23 بچے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 93 سے زائد بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ زمینی حقائق جنگ بندی کے دعووں کے برعکس انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔

عالمی ادارے یونیسیف (UNICEF) نے اپنی حالیہ پریس ریلیز میں انتہائی تشویشناک انکشاف کیا ہے کہ 2 مارچ سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں دوبارہ تیزی آنے کے بعد سے اب تک جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 806 بچے زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ یونیسیف نے عالمی برادری سے بچوں کے تحفظ اور فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ بڑھتے ہوئے جانی نقصان کو روکا جا سکے۔