امریکا میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت، برآمد کنندگان کے وفد کی بڑی کمپنیوں سے ملاقاتیں
Web Desk
13 May 2026
امریکا میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے پاکستانی چاول برآمد کنندگان کی نمائندہ تنظیم کے وفد نے نیویارک میں اہم تجارتی ملاقاتیں کیں۔
چیئرمین فیصل جہانگیر کی قیادت میں وفد نے اپنے دورۂ نیویارک کے آخری روز مختلف درآمدی و تقسیم کار کمپنیوں اور بڑے تجارتی مراکز کا دورہ کیا جہاں پاکستانی چاول کے برانڈز کو امریکی مارکیٹ میں مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے لانگ آئی لینڈ کے علاقے ہکس وِل میں اپنابازار کے مرکزی گودام کا دورہ کیا جہاں ادارے کے مالکان دیپک اور سنگھ سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران پانچ امریکی ریاستوں میں قائم اپنابازار کے تیس سے زائد تجارتی مراکز میں پاکستانی چاول کے برانڈز کی دستیابی بڑھانے اور پاکستانی چاول کیلئے خصوصی نجی برانڈ متعارف کرانے پر غور کیا گیا۔
بعدازاں وفد نے امریکہ میں پاکستانی چاول درآمد کرنے والے بڑے ادارے آہو بارہ کا دورہ کیا جہاں امریکی بندرگاہوں پر کلیئرنس، زرعی ادویات کی باقیات سے متعلق ضوابط اور خوراک و ادویات کے امریکی ادارے کی منظوری کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔
وفد نے نیوجرسی کے شہر ایڈیسن میں بیسٹ فوڈز کا بھی دورہ کیا جہاں چیف آپریٹنگ افسر راجیش اسرانی اور جنرل منیجر تاج رضوی نے ادارے کے کاروباری نظام اور تقسیم کاری نیٹ ورک سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ کمپنی پاکستان کے معروف برانڈز نیسلے، ٹیپال، شان، ای بی ایم اور پکوڑا سمیت پاکستانی چاول کے معروف برانڈ زیبرا کے ساتھ بھی کام کررہی ہے جبکہ وفد نے مزید پاکستانی چاول برانڈز شامل کرنے پر زور دیا۔
چیئرمین فیصل جہانگیر نے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی طلب اور دلچسپی میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وفد نے نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور تجارتی و سرمایہ کاری مشیر عدنان محمود اعوان کے تعاون کو بھی سراہا۔
متعلقہ عنوانات
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026