پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
Web Desk
14 May 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز انتہائی مثبت انداز میں ہوا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کے باعث انڈیکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 528 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی تھی اور 1465 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 451 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج کی تیزی نے گزشتہ روز کے نقصانات کا ازالہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج ملا جلا رجحان پایا جا رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.26 فیصد کی تیزی دیکھی گئی، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی معمولی اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.26 فیصد اور انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2 فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
30 August 2026