LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک

پنجاب، مزدوروں میں مفت فلیٹس تقسیم، وزیراعلیٰ مریم نوازکا بے زمین افرادکوزمین دینے کا بھی اعلان

Web Desk

13 May 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس زمین نہی انہیں مفت زمین فراہم کریں گے۔

لاہورمیں مزدوروں میں  فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنا گھر بہت بڑی نعمت ہوتی ہے۔  مہنگائی اورمشکلات کےدورمیں مکان بنانا مشکل کام ہے، غریب مزدوروں کو گھر کی فراہمی پرانتہائی خوشی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہررہائشی فلیٹ کی تعمیر پر35لاکھ روپے لاگت آئی ہے، مستحق مزدوروں کورہائشی فلیٹس مفت فراہم کیےجا رہے ہیں۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 720 رہائشی فلیٹس دیے جا رہے ہیں، ٹیکسلا میں 500 گھر تکمیل کےقریب ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کےتحت ایک لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس زمین نہیں انہیں مفت فراہم کریں گے، پندرہ لاکھ محنت کشوں کوراشن کارڈ دیا ہے، غریب اوردرمیانےطبقے کو اپنی چھت فراہم کرنا ترجیح ہے، ستھرا پنجاب منصوبہ دنیا بھرمیں بطورماڈل پیش کیا جارہا ہے۔