گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
Web Desk
14 May 2026
الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مجموعی طور پر 403 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔ اس بار انتخابی میدان میں آزاد امیدواروں کی بھرمار ہے جن کی تعداد 272 ہے، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے 131 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔
خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے فہرست میں 8 امیدوار شامل ہیں، جن میں سے 5 آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہی ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور پی این پی نے ایک ایک خاتون امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
جماعتوں کے لحاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز 23 امیدواروں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 22 امیدوار مقابلے میں اتریں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے 15، پاکستان مسلم لیگ کے 11، اسلامی تحریک پاکستان کے 10 اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے بھی 10 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جے یو آئی کے 9، مجلس وحدت المسلمین کے 7، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے 6، 6 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ عوامی ورکرز پارٹی کے 4 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی، تحریک لبیک، اور سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر جماعتوں کا ایک ایک امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026