ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف
Web Desk
12 May 2026
ڈھاکہ ٹیسٹ کے آخری اور پانچویں روز بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لیے اب کم از کم 75 اوورز میں مطلوبہ رنز بنانے ہوں گے۔
بنگلادیش نے آج کھیل کا آغاز 152 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، لیکن پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے میزبان ٹیم کے بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔ بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسین شانتو 87 اور مومن الحق 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مشفق الرحیم 22 اور لٹن ڈاس 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ اب ایک سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں پاکستان کو ہدف عبور کرنے کے لیے تیز رفتار بیٹنگ کی ضرورت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026