کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
Web Desk
11 May 2026
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے اہم دوروں کے لیے اپنے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، جس کے بعد وہ بنگلہ دیش کا رخ کرے گی جہاں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں مچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ، اولی پیک، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ، میتھیو شارٹ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 30 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ بقیہ دو میچز 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز کو دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026
این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا
24 August 2026
پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
24 August 2026