ہوٹل کے باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
Web Desk
1 May 2026
کولمبو کے علاقے ناراہین پیتا کے ایک ہوٹل میں مقیم سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو خواتین کی باتھ روم میں خفیہ ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہوٹل میں مقیم خواتین نے شکایت کی تھی کہ انہیں نہاتے ہوئے موبائل فون کے ذریعے خفیہ طور پر فلمایا جا رہا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو حراست میں لیا، تاہم بعد ازاں انہیں 5 لاکھ سری لنکن روپے کے مچلکوں پر ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس اس پہلو پر بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا یا کسی آن لائن پلیٹ فارم پر شیئر تو نہیں کی گئیں۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 25 مئی کو مقرر کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار
23 August 2026
شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سکواڈ سے باہر رکھنے پر سابق انگلش فاسٹ بولر کا حیرت کا اظہار
23 August 2026
آسٹریلیا کی دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور51 رنز سےشکست
23 August 2026
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
23 August 2026
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سالہ بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
22 August 2026
سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
22 August 2026
جو روٹ نے سٹیو سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
22 August 2026