LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

پی ایس ایل، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

Web Desk

25 April 2026

 

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن گیارہ میں دلچسپ مقابلے جاری۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نواسی اور ہینڈرکس نے ستاسی رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ وکٹوں پر ایک سو پچانوے رنز بنائے ۔ ریلی روسو 90 ۔ سعود شکیل 57 اور چندی مل 30 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے رضوان اللہ ۔ حسن علی اور عباس آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز نے ایک سو چھیانوے رنز کا مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ کپتان ڈیوڈ وارنر  89  اور ریزا ہینڈیکس نے 87  رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔جیسن رائے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واحد وکٹ جہانداد نے حاصل کی

اتوار کو کراچی میں دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ حیدرآباد کنگز مین کا مقابلہ  راولپنڈیز کے ساتھ ہوگاجبکہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔