ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع
Web Desk
25 April 2026
پاکستان کی ثالثی میں جاری امریکہ-ایران امن مشن کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج سہ پہر تقریباً 4:00 بجے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں علاقائی امن، سلامتی اور دوطرفہ امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
سفارتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ عباس عراقچی کی اسلام آباد میں کسی بھی امریکی وفد سے براہِ راست ملاقات طے نہیں ہے۔ وہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد آج شام ہی اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے مسقط (عمان) کے لیے روانہ ہو جائیں گے، جہاں سے وہ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ماسکو کا دورہ بھی کریں گے۔
دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل اعلیٰ سطح کا امریکی وفد آج شام اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ اگرچہ دونوں وزراء کے درمیان براہِ راست ملاقات کا کوئی باضابطہ شیڈول سامنے نہیں آیا، تاہم ایک ہی وقت میں دونوں ممالک کے وفود کی پاکستان میں موجودگی اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں پاکستان کے کلیدی کردار کو واضح کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تحریک انصاف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل،حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا
25 April 2026
سندھ حکومت کی 7 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی سفارش، وفاق کو فیصلے سے آگاہ کر دیا
25 April 2026
ملیریا قابلِ علاج مگر خطرناک مرض ہے، بروقت تشخیص ضروری ہے: وزیراعلیٰ سندھ
25 April 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
25 April 2026
بھکر: اراضی تنازع پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
25 April 2026
مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
25 April 2026
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
25 April 2026
پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے قانون سازی کریں گے: برطانیہ
25 April 2026