LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور طاقت سے جواب دے گا: اسرائیل کاٹز عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: بیان ریکارڈ، جرح کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 6 پولیس اہلکاروں سمیت مزید 12 فلسطینی شہید

Web Desk

25 April 2026

دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت مزید 12 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں جنگ بندی کے دعووں کے باوجود زمینی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق غزہ سٹی میں ایک فضائی حملے کے دوران تین افراد جان بحق ہوئے، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ اسی طرح شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں صیہونی فوج کی جانب سے ٹینک سے گولہ باری کی گئی، جس کی زد میں آ کر مزید دو فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔

ادھر جنوبی شہر خان یونس میں ہونے والے ایک بڑے حملے میں سات افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں چار پولیس اہلکار شامل تھے۔ غزہ کی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خان یونس میں کارروائی ایک شادی ہال کے قریب کھڑی پولیس گاڑی پر کی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔