تحریک انصاف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل،حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا
Web Desk
25 April 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو “معاشی حملہ” قرار دیتے ہوئے اسے قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بے رحم فیصلے نے پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جہاں آٹا، چینی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضرورتیں پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھیں، اب پیٹرول کی قیمتوں نے متوسط طبقے کو بھی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ لاکھوں خاندان دو وقت کی روٹی کے لیے تڑپ رہے ہیں، جبکہ تنخواہوں میں جمود اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں نے غریب کے لیے بقا کی جنگ مشکل بنا دی ہے۔
حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ “نااہل حکمران” زمینی حقائق سے نظریں چرا کر صرف اعداد و شمار کی ہیر پھیر اور آئی ایم ایف کی غلامی میں مصروف ہیں۔ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ پی ٹی آئی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ اہم دورے پر چین روانہ، گورنر پنجاب نے الوداع کیا
25 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر اہم مشاورت
25 April 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس،ترجمان دفتر خارجہ
25 April 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع
25 April 2026
سندھ حکومت کی 7 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی سفارش، وفاق کو فیصلے سے آگاہ کر دیا
25 April 2026
ملیریا قابلِ علاج مگر خطرناک مرض ہے، بروقت تشخیص ضروری ہے: وزیراعلیٰ سندھ
25 April 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
25 April 2026
بھکر: اراضی تنازع پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
25 April 2026