پاکستان میں مذاکرات کے نئے دور میں پیشرفت کی امید ہے: ترک وزیر خارجہ
Web Desk
25 April 2026
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا اور اہم دور پاکستان میں شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں بڑی پیش رفت کی قوی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ ان مذاکرات کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان موجود اہم رکاوٹیں دور ہو سکتی ہیں۔
حاکان فیدان کے مطابق جوہری معاملے پر ایک یا دو بنیادی نکات حل ہونے کے قریب ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ محض جنگ بندی میں توسیع مثبت قدم تو ہے لیکن حتمی معاہدے کے لیے کافی نہیں۔ انہوں نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی ان مذاکرات کی کامیابی سے جڑی ہوئی ہے؛ اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہاں بحری آمدورفت مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔
ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سمندری حدود سے بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے بین الاقوامی تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ترکیہ کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی نئی جنگی صورتحال کی صورت میں ترکیہ غیر جانبدار رہے گا، تاہم وہ تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد
2 September 2026
پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف
2 September 2026
ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور طاقت سے جواب دے گا: اسرائیل کاٹز
2 September 2026
عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: بیان ریکارڈ، جرح کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر
2 September 2026
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
2 September 2026
سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ
2 September 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
2 September 2026
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی
2 September 2026