عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اورماسکوکادورہ کرینگے، ایرانی میڈیاکی تصدیق
Web Desk
24 April 2026
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کا دورہ کریں گے۔ایرانی میڈیانے تصدیق کردی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد خطے میں جاری پیشرفت، جنگ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ دورہ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرینگے، عباس عراقچی اسلام آباد کے بعد مسقط اور ماسکو بھی جائیں گے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی دوطرفہ مشاورت اور خطے کی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کریں گے، ایران پر امریکا اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کی تازہ صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔
اس سے قبل حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد میں آمد متوقع ہے، پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کے نتیجے میں امریک اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کا دوسرے دور کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکا کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی مذاکراتی عمل کے لئے اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے، ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کا نتیجہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد
2 September 2026
پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف
2 September 2026
ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور طاقت سے جواب دے گا: اسرائیل کاٹز
2 September 2026
عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: بیان ریکارڈ، جرح کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر
2 September 2026
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
2 September 2026
سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ
2 September 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
2 September 2026
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی
2 September 2026