LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم

ملیریا قابلِ علاج مگر خطرناک مرض ہے، بروقت تشخیص ضروری ہے: وزیراعلیٰ سندھ

Web Desk

25 April 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ملیریا کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا ایک قابلِ علاج مرض ہے، لیکن بروقت تشخیص اور احتیاط نہ برتنے کی صورت میں یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ملیریا کو عام بخار سمجھ کر نظر انداز نہ کریں بلکہ اسے ایک سنگین خطرہ تصور کرتے ہوئے فوری حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

وزیراعلیٰ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ علامات ظاہر ہوتے ہی قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں، جہاں حکومت کی جانب سے تشخیص اور علاج کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے گھروں اور گردونواح میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور مچھر دانیوں کے استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ مچھروں کی افزائش کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

صوبائی حکومت کی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو نالیوں کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے شیڈول کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی اداروں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے سندھ کو ملیریا سے پاک کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے طبی عملے اور ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو بھی سراہا، جو اس بیماری کے خلاف فرنٹ لائن پر سرگرم عمل ہیں۔