پی سی بی کا کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینا کا فیصلہ
Web Desk
24 April 2026
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی اور جسمانی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ان کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان سپر لیگ (PSL) کے اختتام کے فوراً بعد قومی کھلاڑیوں کے مرحلہ وار فٹنس ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔
پی سی بی کے اس نئے پلان کے تحت دستیاب تمام قومی کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے کڑے امتحان سے گزرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں درج ذیل اقدامات کیے جائیں گے:
فٹنس ٹیسٹ کے نتائج کی روشنی میں تمام فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20) کے لیے کھلاڑیوں کا انفرادی اور گروپ ٹریننگ پلان مرتب کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں کو خصوصی فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لینا ہوگا، جہاں انہیں فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص ٹاسکس دیے جائیں گے۔ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے لیے جدید ٹریننگ حکمتِ عملی اپنائی جائے گی تاکہ کھلاڑیوں کی چستی اور برداشت میں اضافہ ہو۔
کرکٹ بورڈ کے حکام کا ماننا ہے کہ جدید دور کی کرکٹ میں فٹنس اور فیلڈنگ کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، اور اس اقدام سے مستقبل کے اہم مقابلوں کے لیے ٹیم کو بہتر طریقے سے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026
این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا
24 August 2026
پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
24 August 2026