پی ایس ایل 11، پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو7وکٹوں سے ہرادیا، زلمی کے علی رضا کی ہیٹ ٹرک
Web Desk
22 April 2026
پاکستان سپر لیگ الیون میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 182 رنز اسکور کیے۔ جیسن روئے 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اعظم خان نے 35 رنز اسکور کیے۔پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے اننگز کی آخری 3 گیندوں پر ہیٹ ٹرک مکمل کی اور مجموعی طور پر میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد باسط، افتخار احمد، سفیان مقیم اور ایرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی نے کوشال مینڈس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 183 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مینڈس 80 اور فرحان یوسف 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پشاور زلمی نے ایونٹ میں 8 ویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔پشاور زلمی ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، وہ 9 میچز میں 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔دوسری جانب کراچی کنگز 8 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا، محمد علی
23 April 2026
ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا
23 April 2026
فٹبال ورلڈ کپ 2026: ایران نے شرکت اور مکمل تیاری کا اعلان کردیا
22 April 2026
پی ایس ایل11 میں آج دو میچز شیدول
22 April 2026
پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو9رنزسے ہرادیا، فخر زمان کی سنچری
21 April 2026
پاکستان سپر لیگ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے
21 April 2026
پی سی بی کی سری لنکا کے شاناکا پرپی ایس ایل میں ایک سال کی پابندی
20 April 2026
راشد خان کا بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت ٹھکرانے کا انکشاف
20 April 2026