LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو9رنزسے ہرادیا، فخر زمان کی سنچری

Web Desk

21 April 2026

 

پی ایس ایل الیون کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سےہرادیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان نے 51 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ چارتھ آسالنکا نے 31 اور ڈینیئل سیمز نے 18 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم  20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 188 رنز بناسکی۔شامل حسین 53 اور رائلی روسو نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2، شاہین آفریدی، عبید شاہ ، سکندر رضا اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز 9 رنز سے کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آگئی۔پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 8 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ کوئٹہ 9 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر موجود ہے۔پشاور زلمی 8 میچز میں 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔