پاکستان سپر لیگ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے
Web Desk
21 April 2026
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا فروغ خوش آئند ہے، پی ایس ایل میچز کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
سی سی پی او کے مطابق لاہور پولیس ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کے سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے مرحلے کا میلہ ایک بار پھر لاہور میں سج گیا ہے، جہاں آج کرکٹ شائقین کو دو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ دن کا پہلا میچ روایتی حریفوں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دوپہر 2:30 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا مقابلہ شام 7 بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا، جہاں راولپنڈیز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی سرفہرست ہے، جبکہ ملتان سلطانز دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
لاہور میں میچز کی واپسی کے ساتھ ہی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور کے مطابق، دوسرے مرحلے کے 8 میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کی رہائش، سٹیڈیم اور روٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔ انتظامیہ نے کھلاڑیوں اور شائقین کی سہولت کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026
این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا
24 August 2026
پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
24 August 2026