ٹائٹینک کے زندہ بچنے والے شخص کی لائف جیکٹ پونے 7 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام
Web Desk
20 April 2026
تاریخی بحری جہاز ٹائٹینک کی یادگار اشیا کی حالیہ نیلامی نے دنیا بھر کے مجموعہ کاروں (Collectors) کو حیران کر دیا ہے، جہاں جہاز ڈوبنے کے دوران بچ جانے والی ایک خاتون کی لائف جیکٹ ریکارڈ توڑ 6 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 23 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہو گئی۔ یہ جیکٹ فرسٹ کلاس مسافر لورا میبل فرانکاٹیلی نے استعمال کی تھی اور اس کی خاص بات اس پر موجود وہ دستخط ہیں جو انہوں نے دیگر 8 زندہ بچ جانے والے افراد کے ساتھ مل کر ثبت کیے تھے، جن میں جہاز کے عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔
ولٹ شائر کے نیلام گھر ‘ہینری الریڈج اینڈ سن’ میں ہونے والی اس نیلامی میں ٹائٹینک سے وابستہ کل 344 اشیا پیش کی گئیں، جن میں ایک امیر تاجر کی گھڑی اور لائف بوٹ کا کشن بھی شامل تھا، جو بالترتیب ایک لاکھ 80 ہزار اور تین لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئے۔ نیلام گھر کے مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو آلڈرج کا کہنا ہے کہ ان اشیا کی غیر معمولی قیمتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ 1912 کے اس سانحے اور اس کے مسافروں کی داستانوں میں لوگوں کی دلچسپی آج بھی برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026