جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 7.5 ریکارڈ، سونامی کا خطرہ
Web Desk
20 April 2026
جاپان میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی، جہاں 7.5 شدت کے انتہائی شدید زلزلے نے ساحلی علاقوں میں سونامی کا بڑا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ جاپانی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی، جس کے باعث 3 میٹر (تقریباً 10 فٹ) بلند لہروں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ شمالی جاپان کے ساتھ ساتھ امریکہ کے کچھ حصوں کے لیے بھی الرٹ جاری کرنا پڑا۔
جاپان کی جغرافیائی صورتحال ایسی ہے کہ یہ دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ زدہ خطوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں عالمی سطح پر آنے والے بڑے زلزلوں کا 10 فیصد سے زائد حصہ ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ حالیہ واقعہ دسمبر 2025 میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے کی یاد تازہ کرتا ہے، تاہم 2011 کا 9.0 شدت کا زلزلہ اور اس کے نتیجے میں آنے والا تباہ کن سونامی آج بھی جاپانیوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، جس نے 18 ہزار سے زائد جانیں لی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026