LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

پاک مصر مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط

Web Desk

20 April 2026

پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی پر مبنی دو ہفتوں پر محیط مشترکہ فوجی مشق ’تھنڈر II‘ خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر (ISPR) کے مطابق، اس مشق کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ، آپریشنل تکنیکوں کی بہتری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ اس اہم عسکری سرگرمی میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ (SSG) اور مصری سپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا، جہاں جدید جنگی حکمتِ عملی اور انسدادِ دہشت گردی کے پیچیدہ آپریشنز کی مشترکہ تربیت کی گئی۔

مشق کی اختتامی تقریب میں سپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ مصری وفد کی قیادت پیراٹروپرز کے کمانڈر میجر جنرل محمد سعد عبدالرازق نے کی۔ اس موقع پر مصری دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ’تھنڈر II‘ کی کامیاب تکمیل دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔