LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی

پی سی بی کی سری لنکا کے شاناکا پرپی ایس ایل میں ایک سال کی پابندی

Web Desk

20 April 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق پی ایس ایل 11   کیلئے لاہور قلندرز کے داسن شناکا نے ایونٹ سے دستبردار ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اگلے سال  پی ایس ایل 12 میں شرکت کے لیے  نااہل قرار دیے گئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، داسن شناکا کی پی ایس ایل 11 سے دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔

پی سی بی کے مطابق  داسن شناکا نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر دل سے افسوس کرتا ہوں اور پاکستان کے عوام، شائقین اور پوری کرکٹ برادری سے خلوصِ دل سے معذرت چاہتا ہوں۔

پی سی بی کے مطابق داسن شناکا کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل ایک باوقار ٹورنامنٹ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے اقدام سے مایوسی ہوئی۔ لاہور قلندرز کےشائقین سے خاص طور پر معذرت خواہ ہوں کہ میں نے انہیں مایوس کیا۔

داسن شناکا نے واضح کیا کہ دستبرداری کے وقت میرا کسی اور ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ پاکستانی شائقین کے لیے میرے دل میں بے حد احترام ہے اور میں نے ہمیشہ پاکستان میں اپنے وقت سے لطف اٹھایا ہے۔