پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل
Web Desk
17 April 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج ایک اہم مقابلہ ہونے جا رہا ہے، جہاں کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ آج مدمقابل ہونے والی ٹیمیں اس وقت نچلے درجے پر موجود ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میچز میں سے 2 فتوحات کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ لاہور قلندرز 5 میچز میں سے 2 جیت کر ساتویں پوزیشن پر ہے۔
لاہور قلندرز کو اب تک کھیلے گئے میچوں میں 3 جبکہ کوئٹہ کو 4 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ پلے آف کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026