LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا: وزیر توانائی پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل وزیراعظم دوحہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع حج آپریشن 2026 میں بڑی پیش رفت؛ ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے لیے سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے: دفتر خارجہ معاشی استحکام کی جانب بڑی پیش رفت؛ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو منتقل کر دیے پاکستان نیوی کا مقامی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ لبنان اور اسرائیل 34 برس بعد آج براہ راست بات چیت کریں گے: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز امریکا کی آبنائے ہرمز میں اشتعال انگیز کارروائیاں، ایران نے نتائج سے خبردار کر دیا پاور ڈویژن کی ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تصدیق ٹرمپ کی برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

ویمنز کرکٹ میں نئی تاریخ؛ آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

Web Desk

13 April 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے تاریخی اور ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جو خواتین کرکٹ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق، آئندہ ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 2 ارب 44 کروڑ 35 لاکھ روپے (تقریباً 8 ملین ڈالرز) سے زائد کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ رقم گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے، جس کا مقصد مردوں اور خواتین کے ٹورنامنٹس کے درمیان انعامی رقم کے فرق کو ختم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم پر انعامات کی بارش ہوگی اور فاتح الیون کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز (تقریباً 65 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد) فراہم کیے جائیں گے۔ فائنل میں شکست کھانے والی رنر اپ ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں رہے گی اور اسے 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کا انعام ملے گا۔ اسی طرح سیمی فائنل کے مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ٹیموں کے لیے فی کس 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز کی رقم رکھی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی اہم فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو کم از کم 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے، قطع نظر اس کے کہ وہ کس مرحلے تک پہنچتی ہیں۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اس اقدام سے خواتین کرکٹرز کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور دنیا بھر میں نوجوان لڑکیوں کو پروفیشنل کرکٹ کی جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ویمنز کرکٹ کے کمرشل حقوق اور ویورشپ میں عالمی سطح پر ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔